ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا وزیراعظم مودی سے چھ ہزارکروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا وزیراعظم مودی سے چھ ہزارکروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست

Mon, 12 Dec 2016 21:18:56  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 12دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے موجودہ مالی سال کی ریاست کی زیر التوا 6395.19 کروڑ روپے کی رقم جاری کئے جانے کی اپیل کی ہے ۔وزیر اعظم کو لکھے ایک خط میں نتیش نے 10ویں اور 11ویں پنج سالہ منصوبہ بندی کے زیر التوا منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے 494.34کروڑ روپے اور 12ویں پنج سالہ منصوبہ بندی کے زیر التوا منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے بقیہ 4998.77 کروڑ روپے کی رقم سمیت کل 5493.11 کروڑ روپے اسی مالی سال میں جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ رات جاری اپنے خط میں 12ویں پنج سالہ منصوبہ بندی کے لئے منظور رقم میں سے باقی 902.08 کروڑ روپے کے خلاف ماضی میں بھیجی گئی تجویز کی منظوری کو بھی ترجیح کی بنیاد پر اسی مالی سال 2016-17میں دستیاب کرائے جانے کی اپیل کی ہے۔نتیش نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ان کی طرف سے بہار کے لئے اعلان شدہ خصوصی پیکیج میں بھی پسماندہ علاقہ گرانٹ فنڈ کے ذریعے خصوصی منصوبہ بندی کی بقیہ رقم 8282 کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے پیش نظر بہار حکومت کی طرف سے ریاست کے بجٹ سال 2016-17میں بقیہ رقم 6395.19 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔خط میں لکھا ہے کہ اپنے اعلان کی روشنی میں بلا تاخیر بقیہ رقم جاری کرنامرکزی حکومت کا فرض بنتاہے۔انہوں نے کہا کہ بہار حکومت کے افسران،نیتی آیوگ اور وزارت خزانہ حکومت ہند کے مسلسل رابطے میں ہے۔
 


Share: